نجی مقامات پر وراثتی اراضی کے کیسز کی سماعت پر پابندی
عدالتی کمیشن کے پاس ویب پورٹل پچھلے دو ہفتوں سے بند، فیصلے التوا کا شکار
لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرکاری دفاتر کے علاوہ نجی مقام پر وراثتی اراضی کے کیسزکی روبرو سماعت پر پابندی عائد کر دی ،عدالتی کمیشن کے سامنے روبرو سماعت کا حق برقرار جبکہ عدالتی کمیشن کے پاس ویب پورٹل پچھلے دو ہفتوں سے بند ،ہزاروں ضعیف ،بیمار مرد و خواتین کے وراثتی اراضی کیسز میں سماعت نہ ہونے پر فیصلے التوا کا شکار ہو گئے ۔ تفصیلات ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری کے علاوہ نجی مقام پر وراثتی اراضی کیسز کی سماعت پر پابندی عائد ریونیو افسران کو گھر ہسپتال یاں نجی مقام پر کیسز کی سماعت کرنے سے روکنے ہدایات کر دیں ،وراثتی اراضی کی تقسیم پر سماعت عدالتی کمیشن کے روبرو ہو گی ،دوسری طرف عدالتی کمیشن کے پاس آن لائن پورٹل کی ویب سائٹ دو ہفتوں سے بند ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہزاروں بیمار ضعیف مکین کے کیسز التوا کا شکار ہو گئے ،صوبہ بھر پر نجی مقام پر اراضی کیسز کی پابندی ملتان میں مبینہ طور پر کروڑوں کے فراڈ سامنے آنے پر لگائی گئی ۔