شادی کا جھانسہ دیکر سکیورٹی گارڈ خاتون سے زیادتی کا ملزم پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس شادی کا جھانسہ دے کر سکیورٹی گارڈ خاتون سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔
ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپنگ مال کے سکیورٹی سپر وائزر نے ساتھی خاتون کو کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کی۔متاثرہ نے شادی پر اصرار کیا تو ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کی تنخواہ کی رقم بھی رکھ لی ۔اطلاع پر فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم زین کومقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔