ڈویلپمنٹ پروگرام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، نیسپاک اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔