5غیر قانونی عمارتیں مکمل طور پرمسمار، 2 سیل

5غیر قانونی عمارتیں  مکمل طور پرمسمار، 2 سیل

لاہور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

اس دوران مجموعی طور پر 7 پراپرٹیز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جن میں 5 غیر قانونی عمارتوں کو مکمل طور پر مسمار اور2 عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔ یہ کارروائی بلڈنگ کوڈز اور زوننگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر کی گئی۔ آپریشن کا دائرہ کار لاہور کے مصروف ترین تجارتی اور رہائشی علاقوں تک پھیلا جس میں ساندہ روڈ، ہال روڈ، بلال گنج، مونٹگمری روڈ اور رائل پارک شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدامات شہر کے مرکزی علاقوں میں منظور شدہ میونسپل بلیو پرنٹس کے بغیر تعمیرات کے خاتمے کے لیے کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں