طلبہ مسائل کاشکار، یونینز بحال کی جائیں :جمعیت
41سال قبل ڈکٹیٹر کے دور میں یونین پر پابندی لگائی گئی :ناظم اعلیٰ وسیم حیدر
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے )ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ طلبہ یونین پر پابندی لگا کر ملک کو نئی اور باشعور قیادت کی فراہمی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی بدقستمی سے 41سال قبل ایک ڈکٹیٹر کے دور میں لگائی گئی پابندی جمہوری حکومتوں کے دور میں بھی ختم نہیں کی گئی اور طلبہ آج بھی تعلیمی اداروں میں اپنی یونین سازی کے حق سے محروم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے تنظیمی دورے اور ویژن کیمپ جنوبی پنجاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کے دور میں طلبہ برادری کو اپنے نمائندے منتخب کرنے اور اپنی قیادت کو صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر ہوتے تھے ۔ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیتے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے منظم جدوجہد بھی کرتے تھے ۔