توانائی بحران نے صنعتی شعبے کو مفلوج کردیا:جماعت اسلامی

توانائی بحران نے صنعتی شعبے کو  مفلوج کردیا:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتا ہوا توانائی بحران، بجلی و گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور صنعتوں کی بندش نے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

 ایک طرف حکومت پاور سرپلس ہونے کے دعوے کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چندسالوں کے دوران بجلی کے ٹیرف میں بیس گنا اضافہ ہو چکا ہے ، جس کے باعث صنعتوں کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں