آپریشن :جعلی دودھ کی بڑی کھیپ تلف، سپلائر ٹینکر ضبط

آپریشن :جعلی دودھ کی بڑی کھیپ تلف، سپلائر ٹینکر ضبط

لاہور( آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 4 ہزار 400 لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران سرائے مغل میں ایک سپلائر ٹینکر کو روکا گیا جو جعلی دودھ لاہور سپلائی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے دوران دودھ کا سیمپل فیل ہو گیا جس کے بعد فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پر ہی 4 ہزار 400 لٹر جعلی دودھ تلف کیا گیا جبکہ سپلائر ٹینکر اور پلنجر بھی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ میں پاڈر، گھی، پانی اور دیگر ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں