بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری بھارت روانہ
رمیش سنگھ اروڑہ اور قمر الزمان نے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کو رخصت کیا
لاہور( آئی این پی)بیساکھی میلہ میں شرکت کے لئے پاکستان آئے سکھ یاتری واپس بھارت روانہ ہوگئے ۔ واہگہ بارڈر پر پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان نے یاتریوں کو رخصت کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق ،سیکرٹری مینار ٹیز عثمان خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔بھارت واپس جانے والے سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مثالی مہمان نوازی ،سہولیات اور احترام پر جذباتی انداز میں شکریہ اداکرتے ہوئے پاکستان کا دورہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں سے محبت کی نئی مثال قائم کی ،ہم امن، بھائی چارے کا پیغام لے کر جا رہے ہیں ۔