ٹریفک قوانین توڑنے والوں کی موٹرسائیکلیں بند ہونگی
لاہور (این این آئی)شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
جس کے تحت ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پیر سے ایسے افراد کی موٹرسائیکلیں بند کر دی جائیں گی جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں لین لائن ڈسپلن کو فروغ دینے کیلئے آگاہی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں ۔مزید برآں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ ای سمارٹ وینز بھی سڑکوں پر گشت کریں گی تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر پکڑا جا سکے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان ڈیفالٹرز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اور ان کی موٹرسائیکلیں بند کی جائیں گی۔