سکول سے واپس آتی بچیوں کو ہراساں کرنے کی وڈیو وائرل ، ملزم گرفتار

سکول سے واپس آتی بچیوں کو ہراساں  کرنے کی وڈیو وائرل ، ملزم گرفتار

لاہور(آئی این پی )بچیوں کو ہراساں کر نے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔جوہر ٹاؤ ن میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

قائم مقام ایس پی صدر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو بی بلاک سے ٹریس کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بچیوں کے پیچھے بھاگتا ہے ، ان کا دوپٹہ کھینچتا ہے اور انہیں ہراساں کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو جاتا ہے ۔ ملزم یاسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں