مقررہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی کیلئے کارروائیاں ، 19افراد گرفتار

مقررہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی  کیلئے کارروائیاں ، 19افراد گرفتار

لاہور (آن لائن)پرائس کنٹرول ٹیموں نے شہر بھر میں 5 ہزار 543 مقامات پر معائنہ کر کے سرکاری نرخوں کے نفاذ کو یقینی بنایا ہے ۔66 خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار اور 16 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

 انتظامیہ کی اس سختی سے مارکیٹ میں اشیا کی فراہمی مقررہ نرخوں پر جاری ہے تاہم سپلائی چین کی مؤثر مانیٹرنگ کی بدولت طلب اور رسد اعشاریوں میں نمایاں بہتری آرہی ہے ۔ گزشتہ 10 روز کے تقابلی جائزہ کے مطابق بھنڈی کی قیمت میں 60 روپے ، کریلے میں 50 روپے اور ٹماٹر میں 35 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں