پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا :عوامی تاجر اتحاد

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے سے مہنگائی کا  طوفان آئے گا :عوامی تاجر اتحاد

لاہور(سیاسی نمائندہ) عوامی تاجر اتحاد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔

رہنمائوں نے کہاکہ پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے طوفان کو مزید تیز کر رہا ہے جس کے نتیجے میں عام آدمی کی قوت خرید تیزی سے کم ہو رہی ہے ۔اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین رانا محمد شکیل، ثاقب بھٹی اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں