سوئی گیس سوسائٹی فیز ون ، ٹو کے الیکشن ،اتحاد گروپ کا پاور شو

سوئی گیس سوسائٹی فیز ون ، ٹو کے  الیکشن ،اتحاد گروپ کا پاور شو

لاہور(سٹاف رپورٹرسے)سوئی گیس سوسائٹی فیز ون اور ٹو کے انتخابات کے حوالے سے اتحاد گروپ نے پاور شوکیا ،ڈی بلاک پارک میں جلسے کا انعقاد ہوا۔

 شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،امیدوار برائے صدر عامر سعید راں اور جنرل سیکرٹری ملک راشد صدیق کا جلسہ گاہ آمد پر والہانہ استقبال کیاگیا ،سوئی گیس سوسائٹی کے مکینوں نے اتحاد گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،گرینڈ میٹنگ میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی ،شرکاکی جانب سے اتحاد گروپ کی کامیابی کے عزم کا اعادہ کیاگیا،انتخابی مہم میں اتحاد گروپ کی پوزیشن مستحکم دکھائی دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں