لاہور بورڈ :پریکٹیکل ڈیوٹیاں خودکار نظام کے تحت لگائی گئیں

لاہور بورڈ :پریکٹیکل ڈیوٹیاں  خودکار نظام کے تحت لگائی گئیں

لاہور (خبر نگار)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے شفافیت اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کے لیے ممتحن کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔

 بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار پریکٹیکل ڈیوٹیوں کا تعین مکمل طور پر خودکار نظام کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے بتایا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ کے ویژن اور صوبائی وزیر تعلیم اور چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں