گورنمنٹ ہائی سکول سبزہ زار میں فٹبال منی بچ کی تعمیر کاآغاز
لاہور(خبر نگار)وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول میں فٹبال منی پچ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے تقریب میں شرکت کی جہاں فیفا ٹیکنیکل گائیڈ لائنز اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نگرانی میں فٹبال منی پچ کا گراؤنڈ بریکنگ کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔