ایس پی سٹی عاطف امیر گئے رات تھانہ راوی روڈ پہنچ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی عاطف امیر گزشتہ رات شہری کے روپ میں تھانہ راوی روڈ پہنچ گئے۔
اس موقع پر شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے پر متعلقہ سٹاف کو شاباش بھی دی گئی۔ایس پی سٹی نے تھانے میں ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز، سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دوران وزٹ حوالات کا بھی جائزہ لیا گیا اور زیر حراست قیدیوں سے براہ راست استفسار کیا گیا۔