غیر رجسٹرڈ پراپرٹیز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

غیر رجسٹرڈ پراپرٹیز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

سروے ، ہائی ویز کیساتھ موجود کمرشل ویلیو والی زمینوں کی نشاندہی کی جائے گی

لاہور(عاطف پرویز سے )صوبے کے مختلف ریٹنگ ایریاز میں ہائی ویز اور موٹر ویز کے ساتھ واقع ٹیکس ایبل زمین کا مکمل تعین نہ ہو سکا، جس پر محکمہ ایکسائز نے بڑے پیمانے پر سروے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔حکام کے مطابق جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے 360 ملین روپے کی سکیم کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو میں اضافہ کرنا ہے ۔محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اس وقت ہائی ویز کے ساتھ واقع پراپرٹیز کا درست اور مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں، جس کے باعث ٹیکس ایبل جائیدادوں کی مکمل نشاندہی ممکن نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت نے جدید سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکام کے مطابق اس سروے کے ذریعے ہائی ویز کے ساتھ موجود کمرشل ویلیو رکھنے والی زمینوں کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ پراپرٹیز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق 2019 میں اس حوالے سے قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے تھے اور 2021 سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی جاری ہے ، تاہم مکمل ڈیٹا نہ ہونے کے باعث ریونیو میں متوقع اضافہ حاصل نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں