تمام مضافاتی علاقوں میں ویسٹ کلیئرنس پر عملہ تعینات
لاہور(اے پی پی) ستھرا پنجاب پر عملدرآمد جاری ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے نشتر ٹاؤن میں ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
شہر کے مضافاتی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں ویسٹ کلیئرنس پر عملہ تعینات ہے ۔نشتر ٹاؤن میں 1500سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز میں مکینیکل سویپنگ،واشنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔