کاہنہ :اسلحہ دکھاکر زیادتی کاملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے ملزم کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں ساجد نامی شخص رات کے اوقات میں گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،اس دوران شور کی آواز پر اہل خانہ کی ملزم کو پکڑنے کی کوشش ،ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سے ملزم کو کیرکلاں گاؤں سے گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔