کوٹ لکھپت :خاوند نے چھریوں سے بیوی کوزخمی کردیا

کوٹ لکھپت :خاوند نے چھریوں سے بیوی کوزخمی کردیا

ملزم فرار، گرفتاری کیلئے چھاپے ، زخمی خاتون علاج کیلئے جنرل ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں خاوند نے بیوی پر چھریوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کی رہائشی 27 سالہ مہناز کو اس کے شوہر نے نشے کے لیے پیسے دینے سے انکار پر چھری کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ خاتون کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر مختلف جگہوں پر زخم آئے ہیں جس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں