عمارات میں آتشزدگیوں کے واقعات کیخلاف درخواست مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عمارات میں آتشزدگیوں کے واقعات کیخلاف درخواست مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سب سے اکٹھا جواب لے لیں گے ، میں اس کیس کا فیصلہ کرنا چاہتی ہوں، نئی درخواست آنے سے کیس طویل ہو جاتا ہے ، کیس طویل ہونے سے تاثر جاتا ہے کہ کیس فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ، چیف جسٹس نے محکموں کی جانب سے داخل کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا ،وکیل نے مؤقف اپنایا کہ روڈا الگ سے اپنی تمام ڈیویلپمنٹس کررہا ہے ۔