پیسی ہسپتالوں میں ادویات ، مشینری کی کمی ، مریض پریشان

 پیسی ہسپتالوں میں ادویات ، مشینری کی کمی ، مریض پریشان

ہر محنت کش کو ماہانہ 3 ہزار روپے راشن سبسڈی فراہم کی جا رہی :وزیر محنت

لاہور(عاطف پرویز سے )لاکھوں ورکرز (پیسی) کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، جبکہ پیسی کے ہسپتالوں میں ادویات اور مشینری کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ مزید برآں ورکز ویلفیئر فنڈ کے تحت گرانٹس کے کیسز بھی التوا کا شکار ہیں۔ مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ساڑھے گیارہ ہزار روپے پنشن کو دگنا کیا جائے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشا اللہ بٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد ورکرز کے مریم نواز راشن کارڈ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں اور ہر محنت کش کو ماہانہ 3 ہزار روپے راشن سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے تعاون سے آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سنٹر جلد قائم کیا جا رہا ہے ، جبکہ رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے نئے ہسپتال کی تعمیر، مریم نواز ویلینس سنٹرز اور ٹیلی کلینکس کا آغاز بھی ہو چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں