پنجاب یونیورسٹی کا کتب میلہ 2026 ملتوی کرنے کا اعلان
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب یونیورسٹی نے کتب میلہ 2026 ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے جاری مراسلے کے مطابق کتب میلہ 5 سے 7 مئی تک منعقد ہونا تھا تاہم اب اسے نومبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے ۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے اجازت نہ ملنے پر میلہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یونیورسٹی کے مطابق تمام بک سیلرز اور پبلشرز کی موجودہ بکنگ کو آئندہ منعقد ہونے والے کتب میلے میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا اور بکنگ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔