شہر کے پوش اور رہائشی علاقوں میں پیڈل کورٹس کی بھرمار

شہر کے پوش اور رہائشی  علاقوں میں پیڈل کورٹس کی بھرمار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) لاہور کے پوش اور رہائشی علاقوں سے لے کر کمرشل حب تک، پیڈل کورٹس کی بھرمار نے شہری منظرنامہ بدل کر رکھ دیا ہے ۔

ایل ڈی اے کا شعبہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اس تمام صورتحال میں خاموش تماشائی دکھائی دیتا ہے ۔ نہ کسی سطح پر روک تھام کی گئی، نہ ہی واضح گائیڈ لائنز جاری کی گئیں، جس کے باعث شہریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے غیر یقینی کیفیت برقرار ہے ۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ متعدد پیڈل کورٹس کے نقشے ایل ڈی اے میں جمع تو کروائے گئے ، مگر وہ تاحال منظوری کے مراحل میں داخل ہی نہیں ہو سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں