چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی شہزاد نذیر سندھوکے والد کاانتقال

چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی  شہزاد نذیر سندھوکے والد کاانتقال

لاہور ( این این آئی)معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رائے ونڈ ،ممبر ضلع کونسل لاہور چودھری نذیر احمد سندھو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔

مرحوم چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی چودھری شہزاد نذیر سندھو اور شہید سب انسپکٹر چودھری اشتیاق سندھو کے والد تھے ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب، ایم پی اے ملک شفیع کھوکھر، ملک انس محمود، راشد منہاس، میاں عمران،سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور ،سردار شوکت ،چیئرمین واسا ،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں