ظہور الٰہی روڈ اور گردو نواح میں نیا سیوریج بچھانے کا عمل مکمل
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )گلبرگ کے علاقہ ظہور الٰہی روڈ اور ملحقہ علاقوں کو لش پش کرنے کا پلان،ظہور الٰہی روڈ اور گردو نواح میں نیا سیوریج بچھانے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
ظہور الٰہی روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکیں بھی ازسر نو تعمیر ہونگی، سڑکوں کی تعمیر کے لیے ذمہ داری ٹیپا کو تفویض کر دی گئی، ٹیپا نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے دو کروڑ 39 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا، سڑکوں کی مرمت ،بحالی اور ازسر نو تعمیر کا کام دو ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا، نومبر 2025 میں بھی ٹیپا نے سڑک کی تزئین و آرائش پر فنڈز خرچ کیے تھے ۔