ہسپتالوں میں سہولیات کی قلت کیخلاف تفصیلی رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات کی قلت کیخلاف کیس میں 6 مئی تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
محکمہ صحت نے پی آئی سی کی حالت زار کے متعلق عبوری رپورٹ عدالت پیش کردی۔،مختلف ہسپتالوں کی حالت زار کے متعلق بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی، ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی ہسپتالوں کو جاری کردہ گائیڈ لائنز سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔