ٹریفک جام :ضلع کچہری چوک میں انڈر پاس بنانے کی تجویز

ٹریفک جام :ضلع کچہری چوک میں انڈر پاس بنانے کی تجویز

لوئر مال روڈ کو سگنل فری بنانے کیلئے انڈر پاس کی فیزیبلٹی بنانے کی تیاری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو ضلع کچہری چوک لاہور میں ٹریفک جام ختم کرنے کے لیے انڈر پاس بنانے کی تجویز دے دی ۔سیشن کورٹ، ہائی کورٹ، جی پی او پر روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام ہونے سے ہزاروں شہری پریشان ۔ذرائع کے مطابق لوئر مال روڈ کو سگنل فری بنانے کے لیے کچہری چوک انڈر پاس کی فیزیبلٹی بنانے پر تیاری شروع کر دی گئی ،انڈر پاس پر تخمینہ لاگت تقریباً 5 ارب تک جا سکتی ہے ۔پنجاب حکومت نے ضلع کچہری انڈر پاس کا ابتدائی ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت۔تاریخی عمارتوں اور یوٹیلٹی لائنوں کے باعث ڈیزائن بنانے کے لئے کمپنیز سے رابطہ کر لیا گیا، ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ مال روڈ کا یہ سب سے پیچیدہ انڈر پاس ہو گا۔ ٹریفک کی بندش کے باعث ضلعی انتظامیہ لاہور نے انڈر پاس کی تجویز دی یہ انڈرپاس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں