آسٹریا کے سفیر وولف گینگ کا این جی سی ہیڈکوارٹرز کادورہ، منیجنگ ڈائریکٹر الطاف حسین سے ملاقات

آسٹریا کے سفیر وولف گینگ کا  این جی سی ہیڈکوارٹرز کادورہ، منیجنگ  ڈائریکٹر الطاف حسین سے ملاقات

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور نے این جی سی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک سے ملاقات کی۔

اینڈریٹز ہائیڈرو ایک عالمی شہرت یافتہ آسٹرین کمپنی ہے جو پاکستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہے ۔ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کے توانائی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے این جی سی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں