ایکسائز : صوبے کے مختلف شہروں میںکرائے کی عمارتوں کی بجائے مستقل دفاتر قائم کرنیکافیصلہ
لاہور(خبر نگار ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب نے کرائے کی عمارتوں سے منتقل ہو کر اپنے مستقل دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جس کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں نئے کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے ۔
مزید برآں فرید کوٹ ہاؤس میں موجود ایکسائز دفاتر کی فیس لفٹنگ اور بہتری کیلئے 321 ملین روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔محکمے نے میسنگ سہولیات کی فراہمی اور آئی ٹی ہارڈویئر کی خریداری کیلئے 500 ملین روپے رکھنے کا پلان بھی تیار کیا ہے ، جبکہ آئی ٹی سسٹم کی اپ گریڈیشن پر اضافی 100 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے ۔