چوری کا الزام لگانے پر امام مسجد اور بھائی پر بہیمانہ تشدد
الہ آباد (نمائندہ دنیا )بھوسہ چوری کا الزام لگانے پر مسلح افراد کا امام مسجد اور اسکے بھائی پر بہیمانہ تشدد ،مسجد قدس اہلحدیث چوک الہ آباد کے ۔۔۔
امام محمد اعظم ضیاء نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ میں اور میرا بھائی محمد آصف اپنے زرعی رقبہ رائے سنگھ سوڈیوال میں موجود تھے کہ مسلح ملزموں عثمان، یونس وغیرہ نے حملہ کر کے مجھے اور میرے بھائی کو زخمی کر دیا ،وجہ عناد یہ ہے کہ آئے روز ہمارا بھوسہ چوری ہوتا ہے، دریافت کرنے پر ملزم طیش میں آ گئے اور دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔