کتے نے 8 سالہ بچی کو کاٹ کھایا
تلونڈی(نامہ نگار) تلونڈی میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے 8 سالہ بچی کو کاٹ کھایا، وقاص کی8 سالہ بیٹی عروہ کو کتے نے بری طرح نوچ ڈالا، جس کے باعث بچی کے جسم کا نچلا حصہ شدید متاثر ہوا ۔
واقعے کے فوراً بعد اہلخانہ نے زخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال چونیاں منتقل کیا، جہاں اسے ریبیز ویکسی نیشن سمیت ضروری طبی سہولیات فراہم کر دی گئیں۔