8منشیات فروش گرفتار، چرس ہیروئن ،شراب برآمد
مصطفی آباد (نامہ نگار ) پولیس نے مختلف مقامات سے 8منشیات فروشوں کو پکڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی چرس ،ہیروئن ، 10بوتلیں ولایتی شراب اور 260 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔
پولیس پارٹی نے چھاپے مارتے ہوئے دفتوہ روڈ ،چارہ منڈی ،سرہالی کٹ ،کچہ راستہ ، قینچی موڑ ،سرہالی روڈ پانی والی ٹینکی ،دفتوہ روڈ چٹی مسجد اور شاہنواز چوک سے طلحہ کے قبضہ سے 2کلو 200گرام چرس ،قربان سے 1کلو 800گرام چرس اورانیس کے قبضہ سے 1کلو 50گرام ہیروئن برآمد کی۔ حبیب کے قبضہ سے 100لٹر دیسی شراب ،شرافت سے 60لٹردیسی شراب ،ابرار سے 40لٹ دیسی شراب ،فیضان سے 60 لٹر دیسی شراب اور عمر کے قبضہ سے ولایتی شراب کی 10بوتلیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔