سیدوالا، پھولنگر:فائرنگ کے واقعات،2افراد قتل
ننکانہ صاحب، سیدوالا، پھولنگر،قصور(خبر نگاران، نامہ نگاران)ننکانہ کے علاقہ سیدوالا اور پھولنگر میں فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا گیا۔
سیدوالا کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ فتح چند میں کرامت علی ڈوگر کا بیٹا طیب اپنے گاؤں کے قریب فصل مکئی سے چارہ لینے گیا تھا کہ اسی دوران پرانی دشمنی پر مخالفین نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے طیب موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ سید والا نے مقدمہ درج کرلیا۔پھولنگر عید روڈ پر معمولی تلخ کلامی پرنوجوان دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ساجد نے محلہ میں پان شاپ کی دکان اور سنوکر کلب بنا رکھا ہے ،جہاں ملزم شان نے معمولی تلخ کلامی پر ساجد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
،3گولیاں لگنے سے ساجد شدید زخمی ہوا، ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔