ننکانہ صاحب:بینک کیشئر سے ہتھیائی 6لاکھ کی رقم سمیت ملزم گرفتار
ننکانہ صاحب(خبر نگار)تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس کی کارروائی، 15 روز قبل بینک کیشئر کو جھانسہ دیکر 6لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار کرکے ہتھیائی گئی رقم برآمد کر لی ۔
شاطر ملزم قاسم نے دھوکہ دہی کے ذریعے بینک کیشئر عمران منظورسے رقم حاصل کی اور فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جدید تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور قبضہ سے دوران واردات ہتھیائے گئے 5 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد کر لیے جو ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ آصف اولکھ نے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دئیے ۔