عالمی رابطہ ادبِ اسلامی کا اجلاس

 عالمی رابطہ ادبِ اسلامی کا اجلاس

لاہور(سیاسی نمائندہ) عالمی رابطہ ادبِ اسلامی پاکستان کا اجلاس مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ میں ہوا ۔۔۔

نائب مہتمم حافظ اسعد عبید،مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر ، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا یوسف خان و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ عالمی رابطہ ادبِ اسلامی کی سینئر نائب صدر خالدہ جمیل کو سیرتِ طیبہ ؐاسلامی ادب، خواتین و بچوں کی دینی تربیت کے اعتراف میں حافظ اسعد عبید نے اعزازی شیلڈ پیش کی ۔شرکا نے کہا کہ خالدہ جمیل کی علمی و ادبی خدمات مشعلِ راہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں