6منشیات فروش گرفتار،ساڑھے 8کلو افیون ،چرس،آئس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )شہر سے 6منشیات فروش گرفتار،ساڑھے 8کلو افیون ،چرس برآمد کرلی گئی۔ گارڈن ٹاؤن پولیس نے۔۔
ضلع قصور سے لاہور افیون سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزم شہزاد کو 5 کلو 40 گرام افیون سمیت احمد بلاک سے گرفتار کر لیا ۔ہڈیارہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے چل پھر کر منشیات بیچنے والے 3 منشیات فروش غلام مصطفی، عامر اور علی رضا کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی ۔تھانہ مزنگ پولیس نے سنگین مقدمات کے د وریکارڈ یافتہ منشیات فروشوںوقاص اور حمزہ کو گرفتار 1320 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد کرلی۔