یو ایم ٹی کی ایمرجنگ سائیکالوجیکل پریکٹسز پر عالمی کانفرنس

یو ایم ٹی کی ایمرجنگ سائیکالوجیکل پریکٹسز پر عالمی کانفرنس

تعلیمی ادارے شخصیت سازی، سکل بیسڈ لرننگ ،ذہنی صحت پر توجہ دیں:مقررین

لاہور (خبر نگار )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی)کے سکول آف پروفیشنل سائیکالوجی کے زیرِ اہتمام ایمرجنگ سائیکالوجیکل پریکٹسزکے موضوع پر آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ۔ جدید نفسیاتی رجحانات، نسلوں کے فکری تغیرات، ذہنی صحت اور پیشہ ورانہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں ریکٹر یو ایم ٹی ایئر وائس مارشل (ر) ڈاکٹر آصف رضا نے ،ڈین سکول آف پروفیشنل سائیکالوجی ڈاکٹر ہاذق محمود، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ حنیف، ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر رافعہ رفیق سمیت قومی و بین الاقوامی ماہرینِ نفسیات، ماہرینِ تعلیم اور سماجی شخصیات نے شرکت ۔بین الاقوامی ماہرینِ نفسیات ڈاکٹر ایمی بلیک مور اور ڈاکٹر میتھیو ساچیٹ نے کانفرنس سے ورچوئل خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر آصف رضا نے کہا نوجوانوں کو صرف ڈگری فراہم کرنا کافی نہیں بلکہ انہیں عملی مہارتوں، مثبت سوچ اور بدلتے دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ یہ کانفرنس علمی، فکری اور پیشہ ورانہ مکالمے کے فروغ کیلئے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ دیگرمقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو نوجوانوں کی شخصیت سازی، سکل بیسڈ لرننگ اور ذہنی صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ انہیں عملی زندگی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں