لاہور ،مریدکے سے جعلی ویٹرنری ادویات ضبط،ملزم گرفتار

لاہور ،مریدکے سے جعلی ویٹرنری ادویات ضبط،ملزم گرفتار

ڈرگ اتھارٹی نے رکشے سے انجکشن کی بڑی کھیپ ، گھر سے ادویات برآمد کرلیں

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایف آئی اے کی معاونت سے لاہور اور مریدکے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کو دی جانے والی جعلی ادویات کا ذخیرہ پکڑ لیا۔ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق راوی ٹاؤن میں رکشے سے جعلی انجکشن پین وِٹ فائیو کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی، جو سٹارز لیب کے نام سے تیار کی گئی تھی۔ یہ انجکشن لائیوسٹاک میں بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔کارروائی کے دوران متعدد ملزموں کو گرفتار کیا گیاجنکی نشاندہی پر مریدکے میں گھر پر چھاپہ مار کر مزید جعلی سٹاک برآمد کر لیا گیا، جہاں سے دو مزید ملزموں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ مشترکہ انفورسمنٹ ٹیم نے جعلی ادویات کا ذخیرہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔\\ حکام کے مطابق عید کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت بڑھنے پر جعلی ادویات کا استعمال بڑھ جاتا ہے ، جس سے ناصرف مویشیوں بلکہ انسانی صحت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ شہری صرف رجسٹرڈ ڈیلرز اور مستند ادویات پر اعتماد کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں