شیخ زید ہسپتال :منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم

 شیخ زید ہسپتال :منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم

شیخ زید ہسپتال :منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکمبرن یونٹ دو سال میں مکمل ہوگا،4ارب روپے لاگت آئیگی ،سلمان رفیق کا دورہ

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپور)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا دورہ رحیم یارخان’ ظاہر پیر میں ہب اینڈ سپوک ماڈل پائلٹ پروگرام کے تحت جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا’شیخ زید ہسپتال میں زیر تعمیر برن یونٹ سمیت ایمرجنسی اوردیگر ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا’سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر انہوں نے زید ہسپتال جدید برن یونٹ ودیگر منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز اور شفافیت کو برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جدید برن یونٹ دو سال میں مکمل کیا جائے گاجس پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ برن یونٹ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جنوبی پنجاب کیلئے بڑا تحفہ ہے ’اس سہولت سے رحیم یار خان’ راجن پور’ سندھ و بلوچستان کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی اوربرن مریضوں کو علاج کیلئے ملتان یا دیگر شہروں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ظاہر پیر میں قائم کئے جانیوالے مرکزی ہب کو گردونواح کے دیہی علاقوں کے بنیادی مراکز صحت (سپوکس) سے منسلک کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں