30 خواتین اساتذہ کی ای ایس ٹی پر ترقی، متعدد شرائط عائد

30 خواتین اساتذہ کی ای ایس ٹی پر ترقی، متعدد شرائط عائد

30 خواتین اساتذہ کی ای ایس ٹی پر ترقی، متعدد شرائط عائدشرائط ترقی کیساتھ پروبیشن، جوائننگ مدت ، کارکردگی سے متعلق عائد کی گئیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں محکمہ سکولز نے ضلع ملتان کی مختلف سرکاری اسکولوں میں تعینات 30 خواتین اساتذہ کو پرائمری اسکول ٹیچر (پی ایس ٹی) سے ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (ای ایس ٹی) پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ ترقیاں دو الگ الگ نوٹیفکیشنز کے تحت کی گئی ہیں جن میں آرٹس کی 22 اور سائنس و ریاضی کی 8 اساتذہ شامل ہیں۔ترقی پانے والی اساتذہ میں شگفتہ نسرین، ذاکرہ قادری، ثمینہ خانم، نازیہ عباد، راشدہ قریشی، کوثر پروین، شاہین اختر، فرزانہ کوثر، چند بانو، سعدیہ حبیب، فوزیہ بخاری، رخشندہ پروین، شازیہ حمید، عافیہ ستار، نوشین گلابت، ثنوبّر بتول، فرزانہ کوثر، مسرّت یاسمین، روزینہ منظور، رخشندہ ناز، صافیہ انجم، عمرانہ ضیاء، رحمانہ جمیل، ثمینہ افاق، سدرہ جاوید قریشی، ماریہ ثناء، اسماء فیض، حلیمہ سعدیہ اور ثناء غوری شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والی اساتذہ پر متعدد شرائط عائد کی گئی ہیں جن کے تحت وہ ایک سال کی پروبیشن پر ہوں گی اور کارکردگی غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں انہیں واپس سابقہ عہدے پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں