چیمبرسمال ٹریڈرز کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

چیمبرسمال ٹریڈرز کے نومنتخب  عہدیداروں کو مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر ظفر اقبال صدیقی اور جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری کو تاجر برادری، صنعتکاروں اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔

 گزشتہ روز مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا اور انہیں ہار پہنائے گئے ، مٹھائی کھلائی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس و چیئرمین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خواجہ محمد حسین، سینیئر وائس چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب ممتاز علی بابر، مرکزی انجمن تاجران شجاعباد کے عہدیداران، انجمن تاجران آٹو پارٹس و ڈیکوریشن نواں شہر اور دیگر تنظیموں کے رہنما موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں