جنرل ہسپتال:طبی سہولیات فراہمی کیلئے سخت ہدایات جاری

 جنرل ہسپتال:طبی سہولیات فراہمی کیلئے سخت ہدایات جاری

ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے ڈاکٹرز کے شعبے تبدیل کردیئے جائینگے :ڈاکٹر فاروق

لاہور(سٹاف رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے ہسپتال کے امور کا جائزہ لینے کے بعد کہا غفلت ہرکزبرداشت نہیں کی جائیگی۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے انتظامی ڈاکٹرز کے شعبے تبدیل کر دیئے جائینگے ۔پرنسپل نے سینٹری انسپکٹر کی چار ماہ کی بائیومیٹرک حاضری کا مکمل ریکارڈ 24گھنٹوں میں طلب کرکے ایم ایس کو ہدایت کی کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے ملازمین کیخلاف عہدے کا لحاظ کیے بغیر کارروائی کی جائے ۔پرنسپل نے صفائی اور سکیورٹی کی نجی کمپنیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا اور کہا اگر اس مدت میں کارکردگی میں نمایاں بہتری نہ دکھائی تو قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ پرنسپل اور ایم ایس نے کہا کہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام پروفیشنلز کو ذمہ داریاں نبھانی ہونگی ۔پرنسپل نے ہسپتال کے تمام شعبوں کی مسلسل سخت مانیٹرنگ کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں