ہائیکورٹ مکمل رپورٹ نہ دینے پر ڈی پی او قصور پربرہم
توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او آفتاب پھلروان کو آج طلب کرلیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔عدالت نے مکمل رپورٹ فائل نہ کرنے پر اظہار ناراضگی کیا اورریمارکس دیئے کہ ڈی پی او کی انکوائری رپورٹ میں تاریخ نہیں لکھی گئی ۔علاو ہ ازیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اندراج مقدمہ کی درخواست سی سی پی او لاہور کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ اپنی کمانڈ کو مضبوط کریں ورنہ جرائم بڑھیں گے ۔سی سی پی او نے عدالت سے معذرت کرتے بتایایہ 2016 کا کیس ہے ڈی ایس پی مکمل وضاحت نہیں کرسکا،عدالتی حکم کی تعمیل ہو چکی ہے ،ملزم تینوں مقدمات میں بری ہو چکا ہے ۔