شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی

شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب بھر میں 30 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں تیس ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں جو شہر کیلئے خطرے کی علامت بن چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ڈینگی سرویلینس تاحال شروع نہ کی جا سکی ہے ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال ڈینگی وائرس میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ اس لیے ڈینگی ہاٹ سپاٹ پر مکمل فوکس کیا جا رہا ہے ۔ جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو رہا ہے وہاں فوری ڈینگی سپرے کرایا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی چاہیے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ جس گھر سے بھی ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا وہاں پر ریڈ سٹیکر لگایا جائے گا۔ جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی اسپرے لازمی کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں