شہید کانسٹیبل کے خاندان کو ایک کروڑ 35لاکھ مالیت کا گھر فراہم

شہید کانسٹیبل کے خاندان کو ایک کروڑ 35لاکھ مالیت کا گھر فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل رفیق کے خاندان کو ایک کروڑ 35 لاکھ مالیت کا گھر خرید کر دیدیا۔۔

۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلخانہ کی خواہش کے مطابق راجن پور کے علاقے گڑھی سلطان شاہ میں گھر خریدا گیا، اس مقصد کیلئے حکومت نے خصوصی فنڈز جاری کیے ۔ کانسٹیبل رفیق نے سال 2024 میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف دورانِ ڈیوٹی کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ، سات بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔آئی جی عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا شہداکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...