ایل ایل بی ڈگری پروگرام4سالہ کرنے بارے نوٹیفکیشن جعلی قرار

ایل ایل بی ڈگری پروگرام4سالہ کرنے بارے نوٹیفکیشن جعلی قرار

4سالہ پروگرام نئے داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے متعارف کرایا:ایچ ای سی کی وضاحت

لاہور(خبر نگار )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 5سالہ ایل ایل بی ڈگری پروگرام کو 4 سالہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش وائر نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ پروگرام میں پہلے سے داخل تمام طلبہ اپنی ڈگری5سال میں ہی مکمل کرینگے ،کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ترجمان ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ 4سالہ ایل ایل بی پروگرام صرف نئے داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے متعارف کرایا گیا ہے اور اسکا اطلاق پہلے سے زیر تعلیم طلبہ پر نہیں ہوگا۔کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...