پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے وائس چانسلر یو ایچ ایس کا اضافی چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے وائس چانسلر یو ایچ ایس کا اضافی چارج سنبھال لیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ ۔۔

یہ تقرری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 21 جولائی کے نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آئی۔پروفیسر نادیہ نسیم سینئر ماہرِ تعلیم، محقق اور میڈیکل ایجوکیشنسٹ ہیں جنہیں یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن میں بھی وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ وہ اسوقت یو ایچ ایس کے شعبہ ماربڈ اناٹومی اینڈ ہسٹوپیتھولوجی کی پروفیسر اور سربراہ ہیں اور یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر کے طور پر تین سالہ مدت بھی مکمل کر چکی ہیں۔ سابق وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی چار سالہ مدت مکمل ہونے پر انہیں عارضی وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...