لیگی رکن اسمبلی امجدجاوید کی مثالی گاؤں پروگرام کیخلاف تحریک التوا جمع

لیگی رکن اسمبلی امجدجاوید کی مثالی گاؤں  پروگرام کیخلاف تحریک التوا جمع

لاہور(سیاسی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی امجد جاوید نے حکومت کے مثالی گاؤں پروگرام اور۔۔۔

 ای ٹینڈرنگ سسٹم کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ تحریک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضلع ٹوبہ کے مثالی دیہات کیلئے جن دو کمپنیوں کے نام پر کروڑوں کے کنٹریکٹس جاری کیے گئے ، انکے ڈائریکٹرز ہی ٹھیکوں سے لاعلم نکلے ۔ متعلقہ کمپنیوں نے کنٹریکٹس لئے ، نہ لازمی سی ڈی آر، بینک گارنٹی یا پرفارمنس گارنٹی جمع کرائی اور نہ ہی کوئی ادائیگی وصول کی، اسکے باوجود محکمہ نے انہی کمپنیوں کے نام پر کروڑوں کی ادائیگیاں کر دیں۔ شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...