پی پی اے کاالیکشن،ٹرسٹڈ سائیکالوجسٹس پینل کامیاب

پی پی اے کاالیکشن،ٹرسٹڈ سائیکالوجسٹس پینل کامیاب

لاہور(خبر نگار )پاکستان سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن (PPA)کے انتخابات میں ٹرسٹڈ سائیکالوجسٹس پینل نے بھاری اکثریت سے ۔۔۔

کامیابی حاصل کر لی،21 میں سے 20 نشستوں پر واضح مینڈیٹ حاصل کیا، ایسوسی ایشن کے لائف ممبران نے بھرپور حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رافع رفیق مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول جنرل سیکرٹری ،پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ حسن سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔دیگر منتخب عہدیداران میں وفاق، صوبائی اور آزاد کشمیر کے نائب صدور سمیت سیکرٹری فنانس، سیکر ٹری اطلاعات اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ایگزیکٹو ممبران کی متعدد نشستوں پر بھی ٹرسٹڈ سائیکالوجسٹس پینل کے امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ نومنتخب قیادت نے پیشہ ورانہ معیار، نفسیاتی خدمات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...